بیو رو چیف و ہا ڑ ی حاجی نعیم احمد کے صاحبزادے شیخ طیب کی منگنی، میلسی کی سیاسی و تاجر برادری کی شرکت
بیو رو چیف و ہا ڑ ی حاجی نعیم احمد کے صاحبزادے شیخ طیب کی منگنی، میلسی کی سیاسی و تاجر برادری کی شرکت
میلسی کشمیر کلاتھ کے اونر حاجی نعیم احمد کے صاحبزادے شیخ طیب کی منگنی میلسی کے معروف تاجر و سماجی شخصیت شیخ حاجی رئیس الدین کی پوتی کے ساتھ نہایت سادگی اور پروقار ماحول میں انجام پائی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میلسی کے جنرل سیکرٹری شیخ مسعود ظہیر، الفلاح بینک کے مینیجر شیخ ندیم احمد، سبزی منڈی کے آڑھتی محمد عارف،ڈی نیوز کے نمائندے شیخ خلیل احمد غلہ منڈی کے آڑھتی شیخ ریحان احمد، پیپسی سائیڈ ڈیلر شیخ مہران، معظم علی احسن سعید آئرن سٹور کے اونر شیخ شکیل احمد، شیخ عقیل احمد، محمد جمیل سمیت شہر کی سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے شیخ طیب اور اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جبکہ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔