سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی زیر صدارت سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی زیر صدارت سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں زیرِ تفتیش مقدمات، پنڈنگ روڈ اور دیگر تفتیشی امور کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کی جائے۔میٹنگ میں آئی جی پنجاب کے نئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئ کہ سی ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔