تحصیل ہارون آباد میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ بچے کی شناخت محمد نعمان ولد شہزاد قوم رحمانی، سکنہ مسلم کالونی کے
تحصیل ہارون آباد میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ بچے کی شناخت محمد نعمان ولد شہزاد قوم رحمانی، سکنہ مسلم کالونی کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی شہریوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، کمشنر بہاولپور ڈویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کے تدارک کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں معصوم جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے.