October 24, 2026

مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن۔

IMG-20260204-WA0287

مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن۔

یاد رہے کہ یہ آپریشن ٹریفک پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایم وی ای سوات کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

مالاکنڈ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I (بابوزئی) نے مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن کیا جن میں گراسی گراؤنڈ، قمبر بائی پاس، پولیس لائنز، فضاگٹ اور پیپلز چوک شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 18 غیر قانونی رکشے ضبط کرلئے گئے۔ یہ آپریشن ٹریفک پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اور ایم وی ای سوات کے ساتھ مل کر کیا گیا، جو پورے آپریشن میں موجود رہے۔