آئی جی کے پی پولیس ذوالفقار حمید سے آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کی ملاقات۔
آئی جی کے پی پولیس ذوالفقار حمید سے آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کی ملاقات۔
ملاقات میں جیلوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر آئی جی پی کے ساتھ رہے اور ان سے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، پیشہ وارانہ امور،جیلوں کی سیکیورٹی، قیدیوں کیلئے اصلاحی اقدامات اور پولیس و جیل انتظامیہ کے مابین باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے، غیر معمولی حالات سے نمٹنے، قیدیوں کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور حساس قیدیوں کے حوالے سے پولیس اور جیل انتظامیہ کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیاتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔آئی جی جیل خانہ جات نے پولیس کی جانب سے جیلوں کی سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے کےحوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور یقین دلایا کہ جیل انتظامیہ بھی قیدیوں کی اصلاح، نظم و ضبط اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام، جیلوں کی مؤثر نگرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پرانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کو خیبرپختو نخوا پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ دی۔