مین ہول میں ایک خاتون کے گرنے کے افسوسناک واقعے پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بروکریٹس کا ہنگامی اجلاس بلا کر جو رویہ اختیار کیا، وہ محض ایک سرکاری میٹنگ نہیں تھی بلکہ ایک اخلاقی اور انتظامی مؤقف تھا جس نے پورے نظام کو آئینہ دکھا دیا۔

اس اجلاس میں کہے گئے کچھ جملے غیر معمولی طور پر اثر رکھتے تھے۔ خاص طور پر جب انہوں نے سوال کیا:
“اگر یہ میری یا آپ کی بیٹی ہوتی تو کیا پھر بھی ایسی ہی غفلت برتی جاتی؟”
یہ ایک جملہ نہیں، بلکہ ایک ایسے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صدا تھی
اسی طرح جب انہوں نے افسران سے کہا کہ:
“کیا لوگ آپ کے پاس میاں بیوی کے باہمی اختلافات نمٹوانے آئے تھے، یا ایک عورت کی جان بچانے کے لیے؟ وہ مقدمہ لے کر نہیں آئے تھے، وہ ریسکیو کی فریاد لے کر آئے تھے۔”
تو اس نے واضح کر دیا کہ یہاں مسئلہ صرف غفلت کا نہیں بلکہ ترجیحات کے بگڑ جانے کا ہے۔
مریم نواز نے نہ صرف سخت لہجہ اختیار کیا بلکہ افسروں کے رویّے، بے حسی اور کوتاہی پر کھل کر برہمی کا اظہار کیا اور واضح ہدایات دیں کہ ایسے معاملات میں ذاتی تاویل، تاخیر یا لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے۔
پاکستان کی سیاسی اور انتظامی تاریخ میں عوام کی جان کے معاملے پر اس سطح کی براہِ راست جوابدہی، اخلاقی دباؤ اور ضمیر کو مخاطب کرنے والا انداز کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ ۔