November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے رینج

IMG-20260202-WA0367

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سخت اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں ضلع شہید بینظیر آباد میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن
رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ پولیو مہم کے دوران تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ مناسب پولیس نفری تعینات کی جائے، حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے اور موبائل گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
پولیو ٹیموں کے روٹس کی پیشگی جانچ، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، اور خفیہ نگرانی کے نظام کو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل یونٹس کو الرٹ رکھا جائے گا۔
شہید بینظیر آباد پولیس پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پرعزم ہے ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پولیس اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔