فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔ قرآن مجید کا پڑھنا ثواب ھے۔اور عمل کرنا ذریعہ نجات ھے۔آجکل قرآن پڑھا جارھا ھے لیکن قرآن مجید میں جو
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید کا پڑھنا ثواب ھے۔اور عمل کرنا ذریعہ نجات ھے۔آجکل قرآن پڑھا جارھا ھے لیکن قرآن مجید میں جو حکم دیا گیا ھے نظرانداز کیا جارھا ھے۔قرآن مجید کا لفظ لفظ جہاں ثواب کا ذریعہ ھے وھاں لفظ لفظ ھماری زندگی کے ھر پہلو کو روشن کرتا ھے اگر ھم اس پر عمل کریں۔المصطفے فاؤنڈیشن شعبہ علم وادب کے سربراہ پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی نے المصطفے ہاوس میں منعقد ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے اپنی کتاب ترجمہ قرآن مجید کے ساتھ ہر ایت میں جو عملی حکم دیئے گے ھیں انکو وضاحت کے ساتھ تحریر کیا ھے۔تقریب میں المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین خالد شہزاد۔مصطفائی فورم انٹرنشنل کے چیرمین رانا سجاد مصطفائی۔بین المزاہب امن کیمٹی کے رانا بشارت۔فیصل آباد کالمسٹ ایسوسی ایشن اور المصطفے فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔عمران مصطفائی۔نوجوان سکالر سید صفدر حسین شاہ۔المصطفے فاؤنڈیشن ڈویژنل صدر ناصر قادری۔یوتھ ونگ کے کوارڈنیئٹر ڈاکٹر کاشف رحمان۔عبد المتین انصاری۔ایم ڈی المصطفے فاؤنڈیشن محمد علی مصطفائی۔محمد اویس مصطفائی۔رانا اشرف رسول منج۔ملک محمد جمیل۔اور دیگر احباب محبت نے شرکت کی۔چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن خالد شہزاد نے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی کی یہ کاوش قابل تحسین ھے اسے ھر گھر میں ھونا چاھے تاکہ ھر مسلمان یہ جان سکے کہ اللہ تعالی ھمیں کیا حکم دے رھا ھے۔صرف ترجمہ پڑھنے سے بات نہیں بنتی۔بلکہ ھر آیت کا نچوڑ نکال کر ایک عام قاری تک حاصل کلام آسان اردو زبان تک پنچایا گیا ھے۔المصطفے فاونڈیشن شعبہ علم وادب اس کاوش کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پنچانے کے لیے عملی اقدام کرے گا