November 17, 2026

*منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار شہری،خاتون وکیل کے مٸوثر و مدلل قانونی دلاٸیل سے باعزت بری*

IMG-20260201-WA0061

*منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار شہری،خاتون وکیل کے مٸوثر و مدلل قانونی دلاٸیل سے باعزت بری*

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی کے علاقہ تھانہ ٹبہ سلطان ہور میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات کی موجودگی کی غلط اطلاع پر بے گناہ شخص محممد سلیم کو مٸی 2025 میں دوران کارواٸی گرفتار کرلیا، دورانٍ تفتیش مبینہ ملزم کے خلاف 1300گرام چرس برآ مدگی ظاہر کی اور اسکے خلاف مقدمہ 414/25 درج کرکے حوالات بند کردیا۔ مبینہ ملزم کا دعویٰ تھا کہ وہ بے گناہ ہے۔اسکے پاس سے کوٸی چرس برآمد نہیں۔ دوران کیس کارواٸی ایڈیشنل سیشن جج میلسی کی عدالت میں ملزم کی پیروی، شہری حقوق کی علمبردار خاتون وکیل محترمہ روبینہ مشتاق نےکی۔ خاتون وکیل نےکیس کی کارواٸی کے دوران ایڈیشنل جج میلسی کو تمام حقاٸیق سے آگاہ کیا اور اپنی مٸوثر قانونی جدوجہد کی بنا پر اپنے مٸوکل کی بے گناہی ثابت کی۔ خاتون وکیل محترمہ روبینہ مشتاق کے مٸوثر و مدلل قانونی دلاٸیل سے اتفاق کرتے ہوٸے ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے ملزم کو بے گناہ قرار دیتے ہوٸے باعزت بری کردیا۔