نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) پولیس اہلکاروں کے اے ون پرموشن تحریری امتحان کا انعقادایس ایس
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) پولیس اہلکاروں کے اے ون پرموشن تحریری امتحان کا انعقادایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع شہید بینظیر آباد پولیس میں پولیس اہلکاروں کے بی ون پرموشن کے لیے تحریری امتحان پولیس لائن ہیڈکوارٹر نوابشاھ میں منعقد کیا گیا۔یہ امتحان پولیس ہیڈکوارٹر نوابشاہ میں اے ایس پی سٹی میڈم دری تابش اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالحمید جلبانی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں کل 100 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیاامتحان کا مقصد پولیس اہلکاروں کی قابلیت، پیشہ ورانہ استعداد اور ترقی کے لیے ضروری تعلیمی معیار کا جائزہ لینا تھا۔ امتحان میں سینئر پولیس افسران پر مشتمل بورڈ نے نگرانی کی اور تمام امتحانی مراحل کو شفاف، مؤثر اور محکمانہ طریقے سے مکمل کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے کہا پولیس کی ترقی کے عمل میں اہلیت اور محنت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جاتی ہے۔اے ون پرموشن کے امتحانات اس عزم کا حصہ ہیں کہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیا جائے اور عوام کے تحفظ کے معیار کو بلند رکھا جائے۔