November 28, 2026

گولڈن بٹ جو صلح صفائی کراتے ناحق مارا گیا : بھاٹی لاہور کے علاقہ چومالہ کا رہائشی زاہد بٹ المشور گولڈن بٹ علاقے کا ایک بااثر لیکن صلح پسند اور عزت دار

20260131_133328

گولڈن بٹ جو صلح صفائی کراتے ناحق مارا گیا : بھاٹی لاہور کے علاقہ چومالہ کا رہائشی زاہد بٹ المشور گولڈن بٹ علاقے کا ایک بااثر لیکن صلح پسند اور عزت دار شخص تھا ، اندرون شہر میں گولڈن بٹ کے خاندان کو عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ، اس خاندان کے تعلقات ہر سطح پر بہت زیادہ تھے ، علاقے میں اسکے اثر رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ وہ ایک فون کرتا تو آدھے گھنٹے میں سینکڑوں لوگ اسکے گھر کے باہر جمع ہو جاتے ، لیکن گولڈن بٹ نے کبھی اپنی طاقت اور اثر ر سوخ کا ناجائز استعمال نہیں کیا ۔۔۔ بھاٹی گیٹ کے رہائشی ایک پولیس کانسٹیبل کاشف اور اسکے بھائی کی لڑکی کے چکر میں اسی علاقے کے ایک نوجوان اسامہ کے ساتھ خار بازی تھی ، کانسٹیبل کچھ بدمعاشی اور کچھ وردی کے رعب میں اکثر اس نوجوان کے ساتھ غنڈہ گردی کرتا ، ایک بار انہوں نے اسامہ پر فائیر۔نگ کی اور معاملہ تھانہ کچہری تک چلا گیا ، جب کاشف کانسٹیبل کے خلاف الزام سامنے آیا تو اسے نوکری سے معطل کردیا گیا ، اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا تو کانسٹیبل کاشف اور اسکے بھائی نے اسامہ سے صلح کے لیے گولڈن بٹ کی منت سماجت کی ، پہلے تو گولڈن بٹ نہیں مانا لیکن پھر علاقے کے کچھ لوگوں کے کہنے پر اس نے اسامہ اور کاشف کانسٹیبل و اسکے بھائی کے درمیان صلح کروا دی ۔۔ چند ہی روز گزرے کہ اسامہ ایک بار پھر کاشف کے محلے سے گزرا تو انہوں نے اسے پھر روک لیا اور تش۔دد کا نشانہ بناتے اسے اپنے گھر لے گئے ،محلے میں شور مچ گیا ، اسامہ کی والدہ اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے گولڈن بٹ کے پاس پہنچی اور کہا آپ نے صلح کروائی ہے مگر انہوں نے میرے بیٹے کو پھر پکڑ لیا ہے ، تم جاؤ اور انہیں سمجھاؤ کہ میرے بیٹے کا پیچھا چھوڑ دیں ،، گولڈن بٹ نے اپنے ایک دو دوستوں کو ساتھ لیا اور خالی ہاتھ ہی موٹر سائیکل پر کانسٹیبل کاشف کے محلے میں چلا گیا ۔۔۔۔ کانسٹیبل اور اسکے بھائی کے نرغے میں آئے اسامہ نے جونہی گولڈن بٹ کو دیکھا تو اسے آوازیں دینا شروع کیں اور چیخنا شروع کردیا ، گولڈن بٹ بھی تیزی کے ساتھ ان کی طرف لپکا کہ انہیں سمجھائے اور اسامہ کی جان چھڑائے مگر اسی دوران کانسٹیبل کاشف نے گولڈن بٹ کو پستو۔ل کا پورا بر۔سٹ مار دیا جو اسے سینے اور جسم کے اوپری حصے میں لگا اور وہ زمین پر گر گیا ، زخمی گولڈن بٹ کو فوری طور پر میو ہسپتال لے جایا گیا مگر اسکی حالت تشویشناک تھی ، بھاٹی اور گرد ونواح کے ہزاروں لوگ ہسپتال پہنچ گئے ، ڈاکٹروں نے فوری طور پر خون مانگا تو درجنوں لوگوں نے چند منٹوں مٰیں خون کے عطیات کی لائن لگا دی لیکن گولڈن بٹ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ، گولڈن بٹ کی موت کی خبر سن کر ہسپتال میں بہت ہنگامہ ہوا ، اسکے حمایتیوں نے ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کو تش۔دد کا نشانہ بنایا اور دیوانہ وار روتے رہے ۔۔۔۔ آج بھی بھاٹی کے لوگ گولڈن بٹ کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ٹھنڈی آہ بھر کر یہ بھی کہتے ہیں کاش گولڈن بٹ پرائی لڑائی میں نہ کودتا اور اگر اسے جانا بھی تھا تو احتیاطی تدابیر کرتا اور غنڈوں کو انہی کی زبان میں سمجھاتا تو شاید آج یہ دلیر نوجوان زندہ ہوتا ۔۔۔۔۔