بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری اور سابق
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری اور سابق صوبائی نگران وزیر سردارزادہ عمیر محمد حسنی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں جاری سیاسی صورتحال ترقیاتی چیلنجز اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں پائیدار امن، متوازن ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے باہمی مکالمے، اتحاد اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جبکہ صوبے کے بہتر مستقبل کے لیے مشاورت اور رابطوں کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا گیا۔