سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کچہری روڈ فلائی اوور کی تعمیر و مرمت کے کام کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کچہری روڈ فلائی اوور کی تعمیر و مرمت کے کام کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین ہائی ویز نے بتایا کہ فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے اور کارپٹ کا کام شروع ہو چکا ہے جو ایک روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر نے کارپٹ سمیت تمام تعمیراتی کام میں معیار برقرار رکھنےاور فلائی اوور کے نیچے باقی ماندہ کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں کوالٹی اور پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔