November 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)اسلام آباد کے دَانِش اسکول کوری کیمپس میں داخلوں کا آغازکمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ایک جاری

Screenshot_2026-01-28_152108

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)اسلام آباد کے دَانِش اسکول کوری کیمپس میں داخلوں کا آغازکمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ایک جاری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے نو قائم شدہ دانش اسکول (بوائز اینڈ گرلز)، کوری اسلام آباد کے لیے داخلہ فارموں کی باقاعدہ ترسیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دانش اسکول کا قیام معاشرے کے پسماندہ اور باصلاحیت بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ دانش اسکولز وزیرِاعظم پاکستان کے وژن کے مطابق قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد ملک بھر میں جدید سہولیات سے آراستہ، مفت اور معیاری تعلیمی اداروں کا جال بچھانا ہے تاکہ محروم طبقات کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، رہائش اور غذائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2026 کے لیے جماعت ششم تا آٹھویں میں داخلے 26 جنوری 2026 سے شروع ہو چکے ہیں۔ داخلے میرٹ کی بنیاد پر اور مقررہ اہلیت کے معیار کے مطابق دیے جا رہے ہیں تاکہ شفافیت اور مساوات کو یقینی بنایا جا سکے، بالخصوص مالی طور پر کمزور پس منظر رکھنے والے طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔داخلہ فارم دانش اسکول کی ویب سائٹ danish.edu.pk پر آن لائن دستیاب ہیں جبکہ ہارڈ کاپیز دانش اسکول کوری اسلام آباد میں بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔