*ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف سول ڈیفنس ٹیم کیی کارروائی*
*ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف سول ڈیفنس ٹیم کیی کارروائی*
میلسی (محمدمختارسولگی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ کی زیر نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے تحصیل میلسی میں ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکٹنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ڈیکٹنگ میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیا اور دو دکانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ڈیکانٹنگ عوام کی جان و مال کے لیے شدید خطرہ ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔