October 17, 2026

سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ

IMG-20261017-WA0097

سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ سید حیدر شاہ اس وقت نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سید حیدر شاہ سابق مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جو اب سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں۔سید حیدر شاہ اس وقت نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیں گے۔سید حیدر شاہ کو سفارت کاری اور بین الاقوامی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے جب کہ اس تقرری کے حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن متوقع ہے