قبرستان کی جگہ پرناجاٸیز قبضہ اور بے حرمتی کی شکایات درست قرار۔کارواٸی کی سفارش۔
قبرستان کی جگہ پرناجاٸیز قبضہ اور بے حرمتی کی شکایات درست قرار۔کارواٸی کی سفارش۔
میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی کے علاقہ موضع ڈ ھمکی کے رہاٸیشی طارق عزیز ولدحاجی اللہ بخش نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے نام درخواست دی ہے کہ انکے علاقہ میں قیام پاکستان کے قبل سے قبرستان موجود ہے۔کچھ لوگوں نے قبرستان کی جگہ پر قبضہ کرکے چاردیواری بنارکھی ہے، کچھ نے قبرستان کی حدود میں جانور باندھ رکھے ہیں تو کچھ نے گھریلو استعمال کا پانی، گھر کی لیٹرینوں، واشرومز کا پانی قبرستان کی طرف چھوڑ رکھا ہے،یہاں تک کہ قبرستان کی حدود میں ہی لیٹرینیں بنا رکھی ہیں جسکی وجہ سے قبرستان کی حدود میں غلاظت و گندے پانی کے جوہڑوں کاراج ہے۔ گندے و غلاظت بھرے پانی اور جانوروں کی وجہ سے قبرستان کی بے حرمتی ہورہی ہے۔ اسلٸے ناجاٸیز قابضین سے قبضہ واگزار کروا کر بے حرمتی بند کروٸی جاٸے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے علاقہ کے پٹواری سے رپورٹ طلب کر لی۔ موضع ڈھمکی کے پٹواری شیخ ابوبکر نے اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تحقیقات کرکے شکایات کو درست قرار دیتے ہوٸے قبرستان کی ذمین ہر ناجاٸیز قبضہ و بے حرمرمتی کی تصدیق کی ہے۔ اور مزید قانونی کارواٸی کی سفارش کردی۔