نوابشاہ (بیوروچیف)دوڑ شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط شروع ہوتے ہی ڈیوائس ہولڈرز اور ایجنٹ مافیا نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ مستحق خواتین کو
نوابشاہ (بیوروچیف)دوڑ شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط شروع ہوتے ہی ڈیوائس ہولڈرز اور ایجنٹ مافیا نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ مستحق خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیوائس ہولڈرز اور ایجنٹ مافیا مستحق خواتین کو لوٹ رہے ہیں۔ خواتین سے 2 سے 4 ہزار روپے کاٹے جا رہے ہیں۔ کٹوتی نہ کرنے والی خواتین کو بطور ثبوت فنگر پرنٹ دینے کے بعد رقم واپس کی جا رہی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط کی ادائیگی دکانوں پر شروع ہوگئی جس کے بعد مستحق خواتین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خواتین صبح سے ہی مختلف پیمنٹ پوائنٹس اور دکانوں پر اپنے واجبات وصول کرنے کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔ ڈیوائس ہولڈر رشوت نہ دینے والی خواتین کو رقم نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اور شام کو رقم کاٹ کر ہراساں کر رہے ہیں۔ مستحق خواتین نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہمارے لیے بھیجی گئی رقم پوری نہیں ملتی۔ سرعام کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ڈیوائس ہولڈر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ہم نے کٹوتی کی بات کی تو ہم آپ کے پیسے روک دیں گے۔ ہم پولیس سمیت سب کو پیسے دے رہے ہیں۔ مستحق خواتین نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ملوث ڈیوائس ہولڈرز، دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ غریبوں کو ان کے وظیفہ کی پوری رقم بغیر کسی کٹوتی کے دی جائے۔