October 18, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیویٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترویج سے صحت مند

IMG-20260127-WA0325(1)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیویٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترویج سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جوڑا سپورٹس اسٹیڈیم میں پلاسٹک والی بال کے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوءے کیا۔ معروف سماجی شخصیات ملک محمد بلال اتراء اور ملک عمر فاروق جسرا نے بھی اس سپورٹس ایونٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ ہماری نوجوان نسل کھیلوں اور ادبی مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے انشاءاللہ ہم ان کی بھرپورطریقے سے سرپرستی کریں گے۔ قبل ازیں چیف گیسٹ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور دیگر مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیااور ان کا کھیلاڑیوں کے ساتھ تعارف بھی کروایاگیا۔ مہمانان خصوصی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔