November 28, 2026

غربت نے ایک اور معصوم #بیٹی کی جان لے لی — لاہور میں دل دہلا دینے والا ق*تل-سم بیچنے کے بہانے درندگی،

FB_IMG_1769512016037

غربت نے ایک اور معصوم #بیٹی کی جان لے لی — لاہور میں دل دہلا دینے والا ق*تل-سم بیچنے کے بہانے درندگی،

#لاہور #رائیونڈ کی بستی امین پورا میں پیش آنے والے اس سانحے نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔ #ساجد نامی شخص، جو پہلے ہی دو شادیاں کر کے بیویاں چھوڑ چکا تھا اور اب تیسری بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا، موبائل سمیں بیچنے کے بہانے گھروں میں جاتا تھا۔ اسی دوران ایک گھر کا دروازہ 17 سالہ دوشیزہ ثانیہ نے کھولا۔

ثانیہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ اس نے سم تو نہیں خریدی، مگر ساجد کی میٹھی باتوں میں آ گئی۔ یہی لمحہ اس کی #بدقسمتی کا آغاز ثابت ہوا۔ ساجد نے اسے #نوکری کا لالچ دیا اور رفتہ رفتہ وہ بھی اس کے ساتھ سمیں بیچنے لگی۔

غربت اور مجبوری نے ثانیہ کو اندھا کر دیا۔ ساجد کے جھانسے میں آ کر دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہو گئے۔ ساجد اسے اکثر ایک ایک ہفتے کے لیے اپنے گھر رکھتا، وہ بھی اپنی بیوی کی موجودگی میں۔ یہ شخص اس حد تک گرا ہوا تھا کہ بیوی کے سامنے ہی ثانیہ کے ساتھ ج نسی تعلقات قائم کرتا۔

اس کے بدلے ساجد #ثانیہ کو پیسے دیتا، جو وہ اپنے گھر والوں کو دے دیتی۔ گھر والوں سے وہ کہتی کہ کام کے سلسلے میں باہر رہتی ہوں۔ #غربت نے ماں باپ کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی، وہ اس کی بات مان لیتے تھے۔

ایک دن ایسا ہوا کہ جو ثانیہ پہلے سات دن بعد واپس آ جاتی تھی، اس بار نہ لوٹی۔ پریشان گھر والوں نے تھانے میں اغوا کی رپورٹ درج کرا دی۔

ادھر ساجد کا کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ اس نے ثانیہ کو پیسے دینا بند کر دیے اور جلد ہی دونوں کے #تعلقات خراب ہو گئے۔ کچھ ہی دن بعد ثانیہ کی لاش سڑک کنارے پڑی ملی۔

پولیس نے تحقیقات شروع کیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد لی گئی تو حقیقت سامنے آ گئی۔ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ساجد ہی نکلا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تحقیقات میں مزید #خوفناک انکشافات ہوئے۔ ساجد ایک جنونی اور درندہ صفت انسان تھا۔ وہ اپنے والدین پر بھی تشدد کرتا تھا، بیوی کو بلیک میل کرتا رہا اور ثانیہ کو بھی اسی جال میں پھنسا کر آخرکار موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ کہانی صرف ایک ق تل نہیں، بلکہ غربت، بے حسی اور اخلاقی زوال کی ایک دردناک تصویر ہے۔