حکومت سندھ کا گل پلازہ کے ہر دکاندار کو ابتدائی طور پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان۔
حکومت سندھ کا گل پلازہ کے ہر دکاندار کو ابتدائی طور پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ کے دکان داروں فوری طور پر تو دکان تیار کرکے نہیں دی جاسکتی اس لیے شہر کے دوسرے علاقوں میں ان کے لیے دکانوں کا بندوبست کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں ایک جگہ پانچ سو اور ایک جگہ ساڑھے تین سو دکانوں کا بندوبست کیا ہے۔ مالک نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ گل پلازہ کے ان دکانداروں سے ایک سال تک کرایہ وصول نہیں کرے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ کی جو حالت ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کو گرانا ہی پڑے گا۔ جتنی دکانیں قائم تھیں، انہیں ہی تعمیر کیا جائے گا۔ ایک انچ اضافی تعمیر نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے دو سال میں یہ تمام دکانیں دوبارہ تعمیر ہوجائیں اور جس کی جو دکان جس منزل اور جہاں تھی اسے وہیں دکان دی جائے گی۔