خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 158 اجلاس کانفرنس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 158 اجلاس کانفرنس ہال میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد ،ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ حافظ عمران قائدآباد ،نورپور کے ڈرگ انسپکٹر عامر حفیظ اور کوالٹی ڈیکو سی سیکرٹری احمد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد اور چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز نے فارمیسیز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو آگاہ کیا اور13 کیسز ڈپٹی کمشنرخوشاب کے سامنے پیش کیے۔ فارمیسیز مالکان کاموقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیسز ڈرگ کورٹ بھجوائے4 کیسزمیں وارننگ، 7کیسز میں پراسیکیوش، 2کیسز میں دوبارہ موقع دیکر آئندہ سماعت کے لیے مقرر ہوئے ۔ 1 ڈی سیل کی اپیلیکشن ڈپٹی کمشنر خوشاب کے سامنے پیش کی گئ جس کو ریجکیٹ کر دیا گیا۔ مزید دس میڈیکل سٹور مالکان کو نوٹس بھیجے جائیں گے اُنکے فیصلے بھی ڈرگ کورٹ کرے گی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈرگ کنٹرولر بورڈ انوار ارشد اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر چلنے والےمیڈیکل سٹور اور زائدالمیعاد ادویات بیچنے والے چھوٹے بڑے ویئر ہاوُسز ،کمپنیوں، فارمیسیز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔کوئی سفارش یا دباوُ خاطر میں نہ لایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور ایسے تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔