پاکستان علما کونسل کا افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار۔
پاکستان علما کونسل کا افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار۔
افغان حکومت کا شریعت اسلامیہ کےنام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔پاکستان علما کونسل
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے، افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں ہیں اور ہندواتہ تعلیمات کے مشابہ ہے۔ پاکستان علما کونسل نے کہا کہ افغان طالبان حکومت اپنے آپ کونشرعی اسلامی حکومت قراردیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا موقف فوری طور پر دنیا کے سامنے لانا چاہیے، عہد جاہلیت کے قوانین اور رسومات کو دوبارہ اسلام کےنام پر نافذ نہیں کرنا چاہیے۔پاکستان علما کونسل کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو انداز اختیار کیا گیا ہے اس سے انسانیت کی توہین اور تذلیل سامنے آتی ہے، اس طرح کے احکامات کو شرعی نہیں، جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جا سکتا ہے۔