سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکھر اور سول ڈیفنس سکھر کے سلوگن محفوظ سکھر اور محفوظ پاکستان کے
سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکھر اور سول ڈیفنس سکھر کے سلوگن محفوظ سکھر اور محفوظ پاکستان کے تحت ہوپ فار آل اسکول نیوپنڈ سکھر میں ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے ریسکیو، فرسٹ ایڈ اور فائیر سیفٹی کے حوالے سے ایک مفید اور بروقت تربیتی ورکشاپ میں ٹیچرز،اسٹاف اور طلباء وطالبات کو تربیت دی۔سول ڈیفنس سکھر کے ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی کی نگرانی میں اور میڈم رابعہ مرزا کی میزبانی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر مھمان خاص غلام مرتضی گھانگھرو وائیس چیئرمین ٹاؤن مکی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ اس لحاظ سے نہایت اہم ثابت ہوئی کہ اسکول جیسے تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہوتی ہے۔ ایسی تربیت نہ صرف خوف اور گھبراہٹ کو کم کرتی ہے بلکہ شرکاء میں اعتماد، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہے۔ مزید یہ کہ آگاہی اور عملی تربیت کے ذریعے ہم کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکھر اور سول ڈیفنس سکھر کی یہ مشترکہ کاوش ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جو معاشرے میں محفوظ اور ذمہ دار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔آخر میں ٹیچرز،اسٹاف اور طلباء وطالبات میں تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر سول ڈیفنس سکھر کے پوسٹ وارڈنز شیخ عدنان،یاسین قمر،لالا عمران میرانی،فیاض احمد،زعیم احمد،علی رضا قریشی و دیگر موجود تھے