November 28, 2026

جیکب آباد (رپورٹ اے جی بلوچ) سول سوسائٹی کے تعلیم دوست اراکین کی جدوجہد رنگ لے آئی ۔

Screenshot_2026-01-23_170339

جیکب آباد (رپورٹ اے جی بلوچ) سول سوسائٹی کے تعلیم دوست اراکین کی جدوجہد رنگ لے آئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے جعلی اسناد پر بھرتی وقاص احمڈ دایو اور عابد علی دایو کے نام جاری شدہ سنارٹی لسٹ سے کینسل کر دیے ۔ تحریری دفتری مراسلہ جاری ۔ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم عبدالجبار دایو کے بہت ہی قریبی عزیزوں کے نام سنارٹی لسٹ سے اخراج ہونے کے بعد جبار دایو شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ با اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالجبار دایو نے اپنے بہت ہی قریبی عزیزوں کے نام سننارٹی لسٹ سے نکالے جانے کے بعد اپنی بیٹی ندا دایو SLT کو بچانے کے لیے ڈی ای او محمد اسماعیل برڑو کو عہدے سے ہٹانے کے لیے حکومتی اراکین سے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔