October 21, 2026

کے سناروں کو چونا لگا کر 20 کلو سونا لے اڑنے والا جیولر اپنی معمولی غلطی سے گرفتار

FB_IMG_1769228029278

: لاہور کے سناروں کو چونا لگا کر 20 کلو سونا لے اڑنے والا جیولر اپنی معمولی غلطی سے گرفتار ۔۔۔۔ اربوں روپے کا فراڈ کرکے ڈکار نہ مارنے والا 50 ہزار کے لالچ میں ما۔را گیا ۔۔۔۔لاہور پولیس کے ایک تھانیدار اور 2 جوانوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل لاہور صرافہ مارکیٹ کا ایک جیولر ساتھی دکانداروں اور دوسرے شہروں کے تاجروں کا 20 کلو سونا اور کروڑوں روپے لے کے روپوش ہو گیا تھا جسکا ابھی تک کوئی سراٖغ نہیں لگا تھا ،مگر یہ شخص 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہو چکا ہے ، اسکی گرفتاری اسکی اپنی ایک غلطی سے ممکن ہوئی جب کچھ روز قبل یہ اسلام آباد کی ایک موبائل مارکیٹ میں اپنے پرانے موبائل بیچنے گیا اور وہ بیچ کر وہاں سے دو نئے موبائل خریدے ،اسکے بیچے گئے موبائلوں میں سے ایک جونہی آن ہوا لاہور پولیس کے ریڈار پر آگیا ، اس کیس کی تفتیش پر مامور ایک انسپکٹر اپنےد و جوانوں کے ساتھ چند گھنٹوں میں اسلام آباد مذکورہ موبائل شاپ پر پہنچا اور دکاندار سے معلومات لیں ، مشکوک شخص کے خریدے گئے موبائل کا ریکارڈ یعنی ای ایم ای آئی نمبر حاصل کیا گیا ، اب شیخ وسیم اختر نے ان موبائلوں میں جو سمیں ڈالیں وہ اسکے اپنے نام پر نہیں کسی اور شخص کے نام پر تھیں ، اس شخص کو ٹریس کیا گیا اور حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے شیخ وسیم اختر کا ٹھکانہ بتا دیا ، جب پولیس کی ٹیم شیخ وسیم اختر کے گھر پہنچی تو وہ پستو۔ل ہاتھ میں لیے گیٹ کے قریب آیا اور پولیس ٹیم کو وارننگ دی کہ چلے جاؤ ورنہ بھو۔ن کے رکھ دونگا ، مگر پولیس والوں نے اسے ایموشنل بلیک۔ میل کیا کیونکہ اس وقت شیخ وسیم کے 2 بچے بھی اسی گھر میں تھے ، آدھے گھنٹے سے زیادہ بات چیت کے بعد شیخ وسیم کو نفسیاتی طور پر تھکا کر اور ٹیکنیک کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ، 2 روز قبل شیخ وسیم اختر کو لاہور منتقل کیا جاچکا ہے جہاں یہ پولیس کی تحویل میں ہے ۔۔۔۔ یاد رہے کہ صرف رازداری کی وجہ سے اور یہ بڑی گرفتاری ممکن بنانے کے لیے پولیس نے اس سلسلے میں کسی کو خبر تک نہیں ہونے دی یہاں تک کہ ملزم کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا ۔۔۔۔۔۔