*روڈز سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہو چکا،تاجر کمیٹی تشکیل دے کر تین یوم میں روڈز خالی کروائیں۔تحصیل میلسی کو مثالی تحصیل بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے*۔
*روڈز سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہو چکا،تاجر کمیٹی تشکیل دے کر تین یوم میں روڈز خالی کروائیں۔تحصیل میلسی کو مثالی تحصیل بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے*۔
اے سی سعد بن خالد کی تاجروں سے گفتگو ۔
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے انفورسمنٹ انسپکٹر میاں ارشد چوغطہ کے ہمراہ یونین کونسل دوکوٹہ کے دفتر میں دوکوٹہ کے تاجر رہنماؤں سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ دو ماہ کے اندر ٹبہ سلطان پور سے میلسی تک ڈبل روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ اس وقت ٹبہ سلطان پور اور دوکوٹہ میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کے لیے فی الفور تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر رہنما از خود اپنی کمیٹی تشکیل دے کر تجاوزات تین دن کے اندر ختم کرائیں۔ بصورت دیگر پیرا فورس اور دیگر ادارے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں تحصیل میلسی کو پنجاب کی مثالی تحصیل بنانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لاؤں۔ اس کے لیے اگر ہم تجاوزات ختم کر کے اپنی دکانوں کے باہر گملوں میں پودے رکھ کر صاف ستھرا ماحول بنائیں گے تو دیگر علاقوں میں ہمارا تاثر بہت مثبت جائے گا.