November 17, 2026

گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا کے زیر انتظام ہوگی۔امریکی صدر ٹرمپ

IMG-20260119-WA0309

گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا کے زیر انتظام ہوگی۔امریکی صدر ٹرمپ

گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے امریکہ کا یہ قدم عالمی طاقتوں کے درمیان تعلقات میں نئے تنازعات کو جنم دے سکتا ہے۔سفارتی حلقے

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا ایک “انتہائی کمزور جواب” تھی، جیسا کہ انہیں پہلے سے توقع تھی، اور امریکہ نے مؤثر انداز میں اس کا سامنا کیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک میزائل کو نظرانداز کیا گیا کیونکہ وہ غیر خطرناک سمت میں جا رہا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حملے میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور مادی نقصان بھی نہ ہونے کے برابر رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور اب کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اس نے حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی، جس کی وجہ سے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ شاید اب ایران خطے میں امن اور استحکام کی جانب بڑھے، اور انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کو بھی امن کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔امریکہ نے گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے معاملات میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کر کے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی حفاظت اب امریکہ کے دائرہ اختیار میں آئے گی اور اس اقدام کا مقصد روس کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مؤثر جواب دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو برسوں سے ڈنمارک کو خبردار کرتا رہا کہ روسی خطرات پر توجہ دی جائے، لیکن ڈنمارک کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ اب خود یہ ذمہ داری سنبھالے گا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد یورپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، برسلز میں یورپی یونین کے سفارتکاروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں یورپی کمیشن کی صدر نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر اہم ممالک کے سربراہان سے فوری رابطے کیے۔اجلاس کے بعد یورپی ممالک نے گرین لینڈ کی خودمختاری کے تحفظ اور روسی خطرات کے پیش نظر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ادھر امریکی صدر کے یورپی ممالک پر ممکنہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی۔یورپی اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھنے میں آئی، جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے نہ صرف یورپی بلکہ عالمی معیشت پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے امریکہ کا یہ قدم عالمی طاقتوں کے درمیان تعلقات میں نئے تنازعات کو جنم دے سکتا ہے، اور مستقبل قریب میں بین الاقوامی سطح پر اس معاملے پر مزید سنجیدہ مذاکرات متوقع ہیں۔