November 17, 2026

اسپین میں ٹرین حادثے میں 21 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی۔

IMG-20260119-WA0291

اسپین میں ٹرین حادثے میں 21 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی۔

حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری میں تقریبا 100 مسافر سوار تھے۔

اسپین(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپین میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دوسری ٹرین بھی ڈی ریل ہو گئی۔ حادثے کے باعث دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔حادثے میں 21 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔ واقعے کے بعد ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔