سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کمشنر
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کمشنر سرگودھا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چک نمبر 46 جنوبی اور چک نمبر 90 جنوبی کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں براہ راست بات چیت کی۔ کمشنر سرگودھا نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
کمشنر سرگودھا نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ شیریں گل، سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او بھی ہمراہ تھے۔