ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری احمد ندیم اور محمد ندیم خان نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ساہیوال کے نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری احمد ندیم اور محمد ندیم خان نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ساہیوال کے نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ساہیوال میں نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خالد عالم سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈاکٹر کامران عزیز (ڈائریکٹر / ایڈیشنل ڈائریکٹر / سیکرٹری) کو بھی خوش آمدید کہا گیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران تعلیمی امور، اساتذہ کرام کو درپیش مسائل اور ضلع ساہیوال میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔