November 17, 2026

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ کے سیاسی و سماجی رہنما امن کے سفیر سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوے

IMG-20260119-WA0219

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ

ٹھٹھہ کے سیاسی و سماجی رہنما امن کے سفیر سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع کی عوام اور آباد گاروں کو معاشی قتل سے بچایا جاے زمینیں بنجر اور فصلوں کو تباہی سے بچایا جاے۔

ٹھٹھہ کہ سیاسی وسماجی رہنما امن کے سفیر سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ایک ماہ سے ٹھٹھہ ضلع کا پانی بند ہے جس وجہ سے ٹھٹھہ کی عوام اور آباد گاروں کہ فصل کی تباہ گن حالت ہوگئی ہےآباد گار ادھار پر دوائیں اور بیج لیکر زمین میں ڈالتے ہیں جیسے ان کا فصل تیار ہو جاے وہ قرضہ چکا سکیں لیکن پانی نہ ہونے کی وجہ سے آباد گار پریشان ہیں دوسری جانب زمینیں بنجر اور فصل تباہ ہونے کو آئیں ۔
سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے مزید کہا کہ پانی کہ نالے جو پکے ہورہے ہیں وہ سست حالی کا شکار ہیں اس وجہ سے پانی کی رسائی زمینوں تک نہیں ہورہی ہے ۔
پانی کی رسائی بحال نہ ہوئی تو آباد گار جن کہ فصل تیار ہیں وہ ختم ہو جائینگے ٹھٹھہ ضلع کی عوام اور آباد گاروں کو معاشی قتل سے بچایا جاے۔
سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے صوبائی اعلا حکام ۔ ضلعی انتظامیا ۔ منتخب نمائیندگان سے اپیل کی ہے کہ پانی کی رسائی بحال کی جاے پانی کے نالے جو پکے کیے جارہے ہیں ان کا کام تیز کیا جاے عوام اور آباد گارو ں کو معاشی قتل سے بچایا جاے جیسے وہ بھی خوشحال زندگی گزار سکیں۔