November 17, 2026

پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا۔ایاز صادق

IMG-20260118-WA0052

پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا۔ایاز صادق

میرا مشورہ یہ ہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کی خدمت کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کی خدمت کریں، احتجاج پر امن ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر ٹھیک بات کرتے رہیں گے تو انہیں فلور ملتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، میری ذمہ داری ہے کہ کسی کو پاکستان مخالف بات نہ کرنے دوں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کون سا ایسا ملک ہے جس سے آج پاکستان کی دوستی نہیں، مافیاز دنیا میں ہر جگہ ہوتے ہیں، حق اور سچ ان کا راستہ روکتے ہیں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں وہ مجھے روکتے نہیں ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے، صرف ہمسائیہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔