November 17, 2026

*نوازشریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے*

Screenshot_2026-01-18_080740

*نوازشریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے*
(لاہور کی نجی سوسائٹی میں نکاح کی پروقار تقریب ہوئی جبکہ حق مہر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے طے پایا۔ )

مریم نواز بہو لے کر جاتی امرا پہنچ گئیں جبکہ دلہے کی گاڑی میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف آگے بیٹھے۔۔

شادی کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی اور شادی کی مبارک باد دی۔

بارات کے شادی ہال پہنچنے پر شیخ روحیل اصغر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

جنید صفدر کی شادی روحیل اصغر کی پوتی سے ہوئی ہے اور گزشتہ شب جاتی امرا میں مہندی کی تقریب ہوئی تھی۔