November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ورلڈ بینک کے صدر کے متوقع دورہ خوشاب کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ، ورلڈ بینک کے صدر سے منسوب خوشاب شہر میں

IMG-20260117-WA0195

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ورلڈ بینک کے صدر کے متوقع دورہ خوشاب کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ، ورلڈ بینک کے صدر سے منسوب خوشاب شہر میں واقع تاریخی حویلی کی تزئین و آرائش کا کام شروع۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ورلڈ بینک کے صدر کے متوقع دورہ کے پیش نظر تاریخی حویلی کا خصوصی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ورلڈ بینک کے صدر کے خوشاب کے متوقع دورہ کے تناظر میں اُن سے منسوب تاریخی حویلی کا بغور جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے حویلی میں جاری بحالی کے اقدامات کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے حویلی کی موجودہ صورتحال اور جاری کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام امور بروقت، معیاری اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیے جائیں جبکہ صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور دیگر ضروری انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح کے معزز مہمانوں کے دوروں کے لیے جامع تیاری نہایت اہم ہے تاکہ ضلع خوشاب کا مثبت تشخص اجاگر ہو سکے۔