November 17, 2026

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے۔اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

IMG-20260116-WA0243

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے۔اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے نہیں مانگے۔اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ میری آواز بنا کر کسی نے کسی سے پیسے مانگے، اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے نہیں مانگے۔دوران اجلاس اعجاز الحق نے کہا کہ میرے پاس 19 چالان آئے ہیں،کل بھی ایک چالان آیا جس پر ایم این اے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ پیسے کسی اکاؤنٹ میں تو جاتے ہیں، کتنے اکاؤنٹ پتا لگائے گئے۔طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر رینٹ اے اکاؤنٹ چل رہا ہے، ہم اس متعلق تمام لوگوں کا پتا لگا رہے ہیں۔اختیار بیگ نے بتایا کہ ہم نے اس متعلق اسٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا ہے۔