*۔PSER سروے کرنے والے اساتذہ معاوضہ سے محروم
*۔PSER سروے کرنے والے اساتذہ معاوضہ سے محروم*
یکم اکتوبر 2025 سے صوبہ پنجاب میں اساتذہ کرام کو پی ایس ای ار PSER سروے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس سے پہلے پنجاب حکومت نے پرائیویٹ فرم کو سروے کروانے کے لیے ہائر کیا تھا
جس نے اس مقصد کیلئے
فی کس80 ہزار ماہانہ پر افراد بھرتی کئے جنہیں باقاعدگی سے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے ۔
بعد ازاں سروے میں سرکاری اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا جنہیں پچھلے تین مہینے سے پیمنٹ کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم جب بھی ذمہ داران سے معاوضے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں دھمکایا جاتا ہے کہ ہم اپ کے افسران بالا کو شکایت کریں گے ۔
سرکاری ٹیچر بڑی دلجمی سے اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سردیوں کی چھٹیوں میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اتوار کے روز بھی کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔