November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے میک اپ ورکشاپ کا

IMG-20260115-WA0205

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے میک اپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے اختتام پر مقامی بیوٹیشنز کے ہاتھوں تیار کردہ برائیڈلز ریمپ پر واک کے لئے اتریں ۔
موسیقی کی دھنوں پر ریمپ پر واک کرتی یہ خوبصورت ماڈلز شریک ہوئیں۔ ٹرینڈی میک اپ اور میوزک کے تڑکے نے ریمپ واک کو مزید جاندار بنا دیا۔ تو دیکھنے والے دنگ ہی رہ گئے۔
میک اپ آرٹسٹ نے خواتین کو میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے جدید رحجانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی. ورکشاپ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں شریک ماہر بیوٹیشنز نے میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے حوالے سے جدید ترین رحجانات کے حوالے سے آنیوالی خواتین کو آگاہی فراہم کی۔تقریب میں شریک ماڈلز اور بیوٹیشنز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سرگودھا جیسے شہر میں مستقل بنیادوں پر منعقد کئے جانے چاہیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور خواتین ہنر مند بن سکیں۔