ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہری ڈی پورٹ کردیے۔
ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہری ڈی پورٹ کردیے۔
گز شتہ سال42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو ترکیے سے گرفتار کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا
استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم 18 افغان شہریوں کوگرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔پاکستان،ایران، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر مزید 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا۔گز شتہ سال42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو ترکیے سے گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک افغان شہریوں پرویزے کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔