November 17, 2026

ایران: پر تشدد مظاہروں میں جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔

IMG-20260114-WA0175

ایران: پر تشدد مظاہروں میں جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔

ایرانی پرچموں میں لپٹے تابوت بڑے ٹرکوں میں رکھے گئے تھے، جن پر سرخ اور سفید گلاب نچھاور کیے گئے۔

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ کے دوران تہران یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں جنازے میں شریک افراد سے بھر گئیں، شرکا کی بڑی تعداد نے ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے جاں بحق عزیزوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ ایرانی پرچموں میں لپٹے تابوت بڑے ٹرکوں میں رکھے گئے تھے، جن پر سرخ اور سفید گلاب نچھاور کیے گئے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ایران میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جاری بدامنی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔