November 17, 2026

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ۔

IMG-20260114-WA0170

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ۔

ایف آئی اے مقدمات میں سزاؤں پرعملدرآمد پیش رفت کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی اے مقدمات میں سزاؤں پرعملدرآمد پیش رفت کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر عملدرآمدکے لیے اقدامات کریں گی۔ٹیمیں اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کےساتھ فوکل پرسن کے طور پر کیسز کی نگرانی اور پیشرفت کاجائزہ لیں گی۔ایف آئی اے کے مطابق ٹیموں کا مقصد سزاؤں پر عملدرآمد کے عمل کو مؤثر، شفاف اور بروقت یقینی بنانا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی سربراہی میں کام کریں گی جب کہ ٹیموں میں انسپکٹر لیول کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔