November 17, 2026

ہارون آباد آٹا بھی مہنگا ہوگیا غریب عوام فاقوں کے دہانے پر پہنچ گئے

Screenshot_2026-01-13_175827

ہارون آباد آٹا بھی مہنگا ہوگیا غریب عوام فاقوں کے دہانے پر پہنچ گئے
ہارون آباد (سٹی رپورٹر )ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہارون آبادمیں بھی مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب گندم کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے 15کلو کی آٹا کی تھیلی بازار میں 1950 روپے میں مل رہی ہے۔شہریوں محمد آصف کیلانی ۔زاہد مکینک ۔ زین شاہ ۔بابا خوشی ۔عبداللہ ۔شیخ اشرف ۔ریاض احمد اسلم خرادیا سمیت دیگر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمت نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ہم پہلے ہی بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، کھانے پینے کا تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہے اب آٹا مہنگا ملنے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں، گھر کا خرچہ چلانا مشکل سے مشکل تر ہوچکا ہے ۔اب ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی ہم پریشان ہیں۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری ہنگامی اقدامات کیے جائیں