November 17, 2026

وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر حسن شیر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ۔

IMG-20260114-WA0157

وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر حسن شیر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ۔

یونیورسٹیاں، معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ڈاکٹر حسن شیر کا افتتاحی تقریب سے خطاب

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈآکٹر حسن شیر نے ڈسٹرکٹ جیل سوات میں آئی ٹی لیب آور لائبریری کاافتتاح کیا، دورے کے دوران وائس چانسلر سوات یونیورسٹی نے جیل میں ڈرگ رہیب سنٹر اور دوسرے شعبوں کآ دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سوات اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات اور سوات پریس کلب کے چیئرمین بھی اس موقع پر موجود تھے، وائس چانسلر نے جیل میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اس حقیقت کا اظہار ہے کہ ہم بطور قوم سزا کے ساتھ اصلاح اور قید کے ساتھ تعلیم کے فلسفے کو اپنانے کی جانب سنجیدگی سے بڑھ رہے ہیں۔لائبریری کا قیام اس بات کی علامت ہے کہ ہم ذہنوں کو قید نہیں کرنا چاہتے بلکہ انہیں علم سے اراستہ کرتے ہیں اسی طرح کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح اس امر کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے افراد کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ آج کی دنیا ڈیجیٹل مہارتوں کے بغیر نامکمل ہے۔ کمپیوٹر کی تعلیم محض ایک ہنر نہیں بلکہ روزگار، خود انحصاری کا ذریعہ ہے۔ یہ مستقبل میں باعزت زندگی کی بنیاد رکھے گا۔ووکیشنل سنٹر کی اہمیت اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ ہنر مند انسان کبھی بوجھ نہیں ہوتا،یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ جیل انتظامیہ نے اصلاحی نظام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تعلیمی اور فنی سہولیات کو ترجیح دی ہے۔ میں سپرنٹنڈنٹ جیل اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود ایک عظیم مقصد کے لیے عملی اقدامات کیے۔یونیورسٹیاں، معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، مجھے یقین ہے کہ یونیورسٹی اور جیل انتظامیہ کے مابین یہ اشتراک مزید مضبوط ہوگا۔آخر میں ان تمام اداروں، افسران، اساتذہ اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کیا۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے، اسے اصلاح، امن اور معاشرتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنائے۔