November 17, 2026

جنوبی کوریا: مارشل لا لگانے کے الزام میں سابق صدر کیلئے سزائے موت کا مطالبہ۔

IMG-20260113-WA0235

جنوبی کوریا: مارشل لا لگانے کے الزام میں سابق صدر کیلئے سزائے موت کا مطالبہ۔

استغاثہ نے یون کے خلاف انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر سیئول کی عدالت میں جمعے کو فیصلہ متوقع ہے۔

جنوبی کوریا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی کوریا میں استغاثہ نے مارشل لا نافذ کرنے سے متعلق مقدمے میں سابق صدر یون سوک یول کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ یون سوک یول نے دسمبر 2024 میں سویلین حکومت کے خاتمے اور مارشل لا کے نفاذکا اعلان کیا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت میں فوجی دستے داخل ہوگئے تھے، تاہم یہ اقدام ناکام رہا اور جنوری 2025 میں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔یون سوک یول دوران صدارت گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر ہیں۔ مارشل لا کے اعلان سے متعلق بغاوت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر الزامات پر سابق صدر کے خلاف فوجداری مقدمے کی سماعت منگل کو مکمل ہوئی۔اختتامی دلائل میں استغاثہ نے یون کو ایک ایسی ’بغاوت‘ کا سرغنہ قرار دیا جس کی بنیاد آمریت اور طویل المدتی اقتدار کی خواہش تھی۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ یون نے اپنے اقدامات پر کوئی ندامت ظاہر نہیں کی حالانکہ ان اقدامات سے آئینی نظام اور جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہوا تھا۔استغاثہ نے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون کے لیے عمر قید کی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس مقدمے میں آٹھ ملزمان شامل ہیں جنہیں مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کا مرکزی کردار سمجھا جا رہا ہے، ان میں یون سوک یول اور کم یونگ ہیون بھی شامل ہیں۔تاہم قانونی ماہرین کے مطابق اگر یون کو سزائے موت سنائی بھی جاتی ہے تو اس پر عمل درآمد کا امکان نہایت کم ہے کیونکہ جنوبی کوریا میں 1997 سے سزائے موت پر غیر سرکاری پابندی عائد ہے۔استغاثہ نے یون کے خلاف انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر سیئول کی عدالت میں جمعے کو فیصلہ متوقع ہے۔