November 17, 2026

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سرگودھا کے سالانہ انتخابات کے لئے

IMG-20260109-WA0229

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سرگودھا کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ 10 جنوری کو ہو گی۔ جس میں 3200 سے زائد مردوخواتین وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ضلع کے ساتھ تحصیلوں میں الیکشن کے لئے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے جنوری کو پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی جس میں 600 خواتین سمیت 3200 سے زائد وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس الیکشن میں صدرات کے لئے رمیز سلطان فروکہ اور بیرسٹر حسن دستگیر کچھیلا اور جنرل سیکرٹری کے لئے رضوان اسلم بھٹہ اور خاور جاوید چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ ضلع کی تحصیلوں کوٹ مومن، بھلوال، بھیرہ، شاہپور، سلانوالی، ساہیوال میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے لیے پولنگ ہوگی جس کے لئے سیکیورٹی سمیت دیگرتمام انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں۔