نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ قاضی احمد پولیس کی شہر میں اسکریب ڈیلرز کے خلاف مؤثر
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ قاضی احمد پولیس کی شہر میں اسکریب ڈیلرز کے خلاف مؤثر کارروائی ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار، مسروقہ سامان برآمدایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد پولیس نفری کے ہمراہ شہر قاضی احمد میں غیر قانونی اسکریب ڈیلرز کے خلاف چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالرزاق ولد محمد صدیق ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اقبال چانڈیو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں گرفتار ملزم کے قبضے سے 14 عدد این ایچ ڈبلیو بریکر ریفلیکٹرز، ایک عدد (گراس)، کٹنگ مشین اور موٹر سائیکل سمیت مختلف پرزہ جات برآمد کیے، جو ابتدائی تفتیش کے مطابق مسروقہ ثابت ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ قاضی احمد میں ایف آئی آر نمبر 08/2026 بجرم دفعہ 379، 411 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ضلع پولیس شہید بینظیر آباد شہر میں جرائم پیشہ عناصر، بالخصوص غیر قانونی اسکریب اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شہید بینظیر آباد پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب و ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، گٹکا، غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیا۔تھانہ دولت پور پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد آصف ولد محمود راجپوت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے Z-21 گٹکا کے 02 پیکٹ برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 02/2026 متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم مجاہد شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 18/2026 دفعہ 9(1)B CNSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ بی سیکش کی دوسری کارروائی میں ملزم جنید کوکھر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے Z-21 گٹکا کے 03 پیکٹ برآمد کیے گئے، جس پر ایف آئی آر نمبر 16/2026 دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے تیسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 321/25 دفعہ 392 PPC میں مسروقہ ہونڈا CD-70 ماڈل 2023 برآمد کر کے معزز عدالت کے حکم پر اصل مالک عبدالرشید آرائیں کے حوالے کر دی۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے پہلی کاروائی میں شہر قاضی احمد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کو برآمد کر کے مالک سلام پٹھان ساکن قاضی احمد کے حوالے کر دیا۔تھانہ قاضی احمد پولیس کی دوسری کارروائی میں قتل کے مقدمہ نمبر 369/2025 دفعہ 302 PPC میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے گاؤں حسو کھوسو میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ایک ملزم ریاض ولد اللہ ورایو کھوسو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول 30 بور بمعہ 03 گولیاں برآمد کیے گئے۔ اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 11/2026 دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ تعلقہ نواب شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض حسین ولد خدابخش رند کو گرفتار کر کے اس کی دکان سے Z-21 گٹکا کے 220 عدد پڑیاں برآمد کیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر2026 /03 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا اینڈ مینوفیکچرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمدایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع اور دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم داد کریم بروہی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے برآمدگی کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 02/2026 بجرم دفعہ 9(i) 6(c) انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ منشیات کی سپلائی اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے منشیات جیسے ناسور کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے اور معاشرے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔