October 23, 2026

بہاولنگر ۔۔۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے ڈاکٹر عامر رضا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال، کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران

IMG-20260109-WA0150

بہاولنگر ۔۔۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے ڈاکٹر عامر رضا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال، کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، فارمیسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے علاج معالجے، ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے مجموعی طور پر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض امور کی نشاندہی بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی اور نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ادویات کی دستیابی اور علاج کے معیار پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔