ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ایوان صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری
ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ایوان صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری
نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے صحافیوں، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی ايوان صحافت پریس کلب ٹھٹھہ آمد کا سلسلہ جاری هے۔ اس موقع پر پاگارو الطاف حسین شاه شیرازی اور مگسی راجونی اتحاد کے صدر سکندر علی مگسی، نائب صدر عبدالعزیز مگسی، جنرل سیکرٹری قربان علی مگسی اور پریس سیکرٹری غلام نبی مگسی اور جھمپیر کے سماجی رہنما امجد علی شاہ اور دیگر رهنماں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمانوں نے ایوان صحافت پریس کلب ٹھٹھہ کا دورہ کیا۔
مہمانوں نے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اظہار رائے کی آزادی اور پریس کلب کو مزید فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر مہمانوں کو سندھی ثقافت کی علامت لنگیوں اور ہاروں کے تحائف بھی پیش کیے گئے جو کہ سندھی ثقافت اور روایات سے محبت کا اظہار ہیں۔
پریس کلب ٹھٹھہ کے نومنتخب عہدیداران نے مہمانوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں اور سیاسی رہنمائوں کی حوصلہ افزائی ان کے لیے ہمت اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوان صحافت پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مضبوط اور موثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔
آخر میں منتخب عہدیداران نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا