میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) اے آئی جی لاجسٹک عبداللہ لک نے ڈی پی او میانوالی کیپٹن
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) اے آئی جی لاجسٹک عبداللہ لک نے ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے ہمراہ سیف سٹی آفس پولیس لائن کا خصوصی دورہ کیا۔دورے کے دوران سیف سٹی سسٹم، مانیٹرنگ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے آئی جی لاجسٹک نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو سراہا اور سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اے آئی جی لاجسٹک عبداللہ لک اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے مین بازار میانوالی کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی گئی اور ٹریفک پولیس و ٹریفک قوانین کے حوالے سے عوامی رائے لی گئی ۔شہریوں نے ٹریفک کے نظم و ضبط اور پولیس اقدامات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ میانوالی پولیس عوامی سہولت اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔