November 23, 2026

.بیو رو چیف نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے

IMG-20260107-WA0281

.بیو رو چیف نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے تعارفی ملاقات کی۔ وفد میں رانا ریاض سرور چیئرمین جنوبی پنجاب نیشنل پیس کونسل، چوہدری نواب علی گجر چیئرمین نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی، حاجی تصور حسین چھٹہ سینیئر وائس چیئرمین نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی اور سینیئر صحافی الطاف حسین بھٹی صدر نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی شامل تھے وفد کی جانب سے امن و امان کی بہتری، بہتر انتظامی کارکردگی اور عوامی خدمات کے فروغ پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
تعارفی ملاقات کے بعد ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ وہاڑی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معاشرتی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور عوامی فلاح کے لیے سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سطح پر امن و بھائی چارے کے فروغ، سماجی مسائل کے حل اور کمیونٹی ویلفیئر سرگرمیوں میں نیشنل پیس کونسل کے تعاون کو سراہا۔ وفد نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنایا جائے گا اور مثبت سماجی کردار ادا کرتے رہیں گے۔